اسماء المہدی علیہ السلام — Page 126
اسماء المهدی صفحہ 126 ہوتے ہیں اور اعلیٰ درجہ کی پیشگوئیاں جو مخالف قوموں پر اثر ڈال سکیں ظاہر ہوتی ہیں۔غرض جو لوگ امام الزمان ہوں ان کے کشوف اور الہام صرف ذاتیات تک محدود نہیں ہوتے بلکہ نصرت دین اور تقویت ایمان کے لئے نہایت مفید اور مبارک ہوتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ ان سے نہایت صفائی سے مکالمہ کرتا ہے اور ان کی دعا کا جواب دیتا ہے“۔س: ج (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 483۔ضرورت الامام ) امام الزمان کا کیا کام ہوتا ہے؟ " جس طرح مرغی انڈوں کو اپنے پیروں کے نیچے لے کران کو بچے بناتی ہے۔اور پھر بچوں کو پروں کے نیچے رکھ کر اپنے جو ہر ان کے اندر پہنچا دیتی ہے۔اسی طرح یہ شخص اپنے علوم روحانیہ سے صحبت یا بوں کو علمی رنگ سے رنگین کرتا رہتا ہے اور یقین اور معرفت میں بڑھاتا جاتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 480-479۔ضرورت الامام ) ”امام الزمان حامئی بیضہ اسلام کہلاتا ہے اور اس باغ کا خدا تعالیٰ کی طرف سے باغبان ٹھہرایا جاتا ہے اور اس پر فرض ہوتا ہے کہ ہر ایک اعتراض کو دُور کرے اور ہر ایک معترض کا منہ بند کر دے۔اور صرف یہ نہیں بلکہ یہ بھی اس کا فرض ہوتا ہے کہ نہ صرف اعتراض دُور کرے بلکہ اسلام کی خوبی اور خوبصورتی بھی دنیا پر ظاہر کر دے۔ایسا شخص نہایت قابل تعظیم اور کبریت احمر کاحکم رکھتا ہے کیونکہ اس کے وجود سے اسلام کی زندگی ظاہر ہوتی ہے۔اور وہ اسلام کا فخر اور تمام بندوں پر خدا تعالی کی