اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 127 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 127

اسماء المهدی صفحہ 127 محجبت ہوتا ہے۔اور کسی کے لئے جائز نہیں ہوتا کہ اس سے جدائی اختیار کرے۔کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے ارادہ اور اذن سے اسلام کی عزت کا مربی اور تمام مسلمانوں کا ہمدرد اور کمالاتِ دینیہ پر دائرہ کی طرح محیط ہوتا ہے۔اور ہر ایک اسلام اور کفر کی کشتی گاہ میں وہی کام آتا ہے۔اور اسی کے انفاس طیبہ کفرگش ہوتے ہیں۔وہ بطور کل کے اور باقی سب اُس کے جز ہوتے ہیں۔66 (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 481-480۔ضرورت الامام ) امام الزمان حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کا چیلنج " میں نظارہ کی آواز سے کہہ رہا ہوں کہ جو کچھ خدا نے مجھے عطا فرمایا ہے وہ سب بطور نشانِ امامت ہے۔جو شخص اس نشانِ امامت کو دکھلائے اور ثابت کرے کہ وہ فضائل میں مجھ سے بڑھ کر ہے، میں اس کو دست بیعت دینے کو تیار ہوں۔مگر خدا کے وعدوں میں تبدیل نہیں۔خدا نے مجھے علوم قرآن عطا کئے ہیں۔اور میرا نام اول المومنین رکھا ہے۔اور مجھے سمندر کی طرح معارف اور حقائق سے بھر دیا ہے۔۔پس بخدا میں گشتی کے میدان میں کھڑا ہوں۔جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا عنقریب وہ مرنے کے بعد شرمندہ ہو گا۔“ (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 502-501۔ضرورت الامام ) میں امام الزمان ہوں۔اور خدا میری تائید میں ہے اور وہ میرے لئے