اسماء المہدی علیہ السلام — Page 110
اسماء المهدی صفحه 110 اسرائیل كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ - إِنْ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَ جُنُوْدَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيْكَ بَغْتَةً میں تیری جماعت کے لوگوں کو جو مخلص ہیں اور بیٹوں کا حکم رکھتے ہیں، بچاؤں گا۔اس وحی میں خدا تعالیٰ نے مجھے اسرائیل قرار دیا اور مخلص لوگوں کو میرے بیٹے۔اس طرح پر وہ بنی اسرائیل ٹھہرے اور پھر فرمایا کہ میں آخر کو ظاہر کروں گا کہ فرعون یعنی وہ لوگ جو فرعون کی خصلت پر ہیں اور ہامان یعنی وہ لوگ جو ہامان کی خصلت پر ہیں اور ان کے ساتھ کے لوگ جو ان کا لشکر ہیں یہ سب خطا پر ہیں۔اور پھر فرمایا کہ میں اپنی تمام فوجوں کے ساتھ یعنی فرشتوں کے ساتھ نشانوں کے دکھانے کے لئے نا گہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا۔یعنی اس وقت جب اکثر لوگ باور نہیں کریں گے اور ہنسی اور ٹھٹھے میں مشغول ہوں گے اور بالکل میرے کام سے بے خبر ہوں گے۔تب میں اس نشان کو ظاہر کر دوں گا کہ جس سے زمین کانپ اٹھے گی۔تب وہ روز دنیا کے لئے ایک ماتم کا دن ہوگا۔مبارک وہ جو ڈر میں اور قبل اس کے جو خدا کے غضب کا دن آوے تو بہ سے اس کو راضی کر لیں کیونکہ وہ حلیم اور کریم اور غفور اور تو اب ہے۔جیسا کہ وہ شدید العقاب بھی ہے۔“ ( تذکر طبع چہارم صفحه 452)