اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 111 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 111

اسماء المهدی صفحه 111 كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ( میں نے بنی اسرائیل سے دشمن کا حملہ روک دیا)۔بنی اسرائیل سے مراد وہ قوم ہے جس پر اس قسم کے واقعات تکلیف وارد ہوئے ہوں جیسے کہ بنی اسرائیل پر فرعون کے زمانہ میں ہوئے تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت بنی اسرائیل سے مشابہ ہے۔وہ لوگ جو ان پر بے جا ظالمانہ حملہ کرتے ہیں ان کو خدا تعالیٰ نے فرعون سے مشابہت دی ہے اور پیشگوئی کا حاصل مطلب یہ ہے کہ یسے بے جا حملہ کرنے والے روک دیئے جائیں گے اور ایسے نشان ظاہر ہوں گے کہ ان کی باتوں کا لوگوں کے دلوں پر کچھ اثر نہیں ہوگا“۔( تذکر طبع چہارم۔صفحہ 449-448)