اسماء المہدی علیہ السلام — Page 86
اسماء المهدی صفحه 86 اور اس مقام میں اس کے یہ معنی ہیں کہ یہ ابراہیم جو بھیجا گیا ہے تم اپنی عبادتوں اور عقیدوں کو اس کی طرز پر بجالاؤ۔اور ہر ایک امر میں اس کے نمونہ پر اپنے تئیں بناؤ۔یہ آیت وَاتَّخِذُوْا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلّی اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ جب امت محمدیہ میں بہت فرقے ہو جائیں گے تب آخر زمانہ میں ایک ابراہیم پیدا ہوگا۔اور ان سب فرقوں میں وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیرو ہو گا۔“ 66 (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 69-68)