اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 78 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 78

اسماء المهدی صفحہ 78 آنکھیں غصہ سے سرخ ہو جاتی ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں کیا ہوا کہ ہم جاہل کی پیروی کریں۔حالانکہ ہم اس سے زیادہ عالم ہیں۔۔۔کیا ہم ایسے شخص کی بیعت کریں کہ اس کو علم سے کچھ حصہ نہیں اور ہم عالم ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 239 - خطبہ الہامیہ ) لیکن اللہ تعالیٰ نے جہاں قبل از وقت آپ کا نام آدم رکھ کر اس الزام کے متعلق پیشنگوئی فرمائی تھی کہ لوگ آپ پر بے علمی کا الزام لگائیں گے وہاں اس نام سے ہی بے علمی کے اعتراض کی تردید بھی فرما دی تھی۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: بعض اہل کشف نے مہدی خاتم الولایت کی علامتوں میں سے لکھا ہے اور بیان کیا ہے کہ وہ آخری مہدی جس کی وفات کے بعد اور کوئی مہدی پیدا نہیں ہوگا، خدا سے براہ راست ہدایت پائے گا جس طرح آدم نے خدا سے ہدایت پائی۔اور وہ ان علوم اور اسرار کا حامل ہوگا جن کا آدم خدا سے حامل ہوا۔“ (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 480-479۔تریاق القلوب ) الصد چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف " ایام الصلح " میں ان علوم و اسرار کے سلسلہ میں تحریر فرمایا کہ: براہین احمدیہ سے لے کر آج تک جس قدر متفرق کتابوں میں اسرار اور نکات دینی خدا تعالیٰ نے میری زبان پر باوجود نہ ہونے کسی استاد کے جاری کئے ہیں اور جس قدر میں نے اپنی عربیت میں باوجود نہ پڑھنے علم