اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 437 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 437

اسماء المهدی صفحہ 437 کرنے والے یہی لوگ ہیں۔وہ ہزاروں پردوں کے اندر ہے اور اس کا چہرہ دکھلانے والی یہی قوم ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 21-20۔حقیقۃ الوحی ) مقبولوں اور غیر مقبولوں میں فرق تو بہت ہے۔جو کسی قدر اس رسالہ (حقیقۃ الوحی۔ناقل ) میں بھی تحریر ہو چکا ہے۔لیکن آسمانی نشانوں کے رو سے ایک عظیم الشان یہ فرق ہے کہ خدا کے مقبول بندے جو انوار سبحانی میں غرق کئے جاتے اور آتشِ محبت سے ان کی ساری نفسانیت جلائی جاتی ہے۔وہ اپنی ہرشان میں کیا با اعتبار کمیت اور کیا با اعتبار کیفیت غیروں پر غالب ہوتے ہیں۔اور غیر معمولی طور پر خدا کی تائید اور نصرت کے نشان اس کثرت سے ان کے لئے ظاہر ہوتے ہیں کہ دنیا میں کسی کو مجال نہیں ہوتی کہ ان کی نظیر پیش کر سکے۔کیونکہ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں خدا جو مخفی ہے اس کا چہرہ دکھلانے کے لئے وہ کامل مظہر ہوتے ہیں۔وہ دنیا کے آگے پوشیدہ خدا کو دکھلاتے ہیں اور خدا انہیں دکھلاتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 22 ، حقیقۃ الوحی) ایک اور جگہ حضور علیہ السلام مقبول الہی کے کمالات اور خدا تعالیٰ کا اس کے ساتھ سلوک کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔ہزار ہا برکات ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔اور بصیرت صحیحہ ان کو حاصل ہوتی ہے کیونکہ وہ دور سے نہیں دیکھتے بلکہ نور کے حلقہ کے اندر داخل کئے جاتے ہیں۔اور ان کے دل کو خدا سے ایک ذاتی تعلق ہوتا ہے۔اس لئے