اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 436 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 436

اسماء المهدی صفحہ 436 مقبول الرحمان مقبول الرحمان“ ( تذکر طبع چہارم - صفحہ 269) حضور علیہ السلام مقبولوں کے اوصاف و کمالات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ بالکل سچ ہے کہ مقبولین کی اکثر دعائیں منظور ہوتی ہیں۔بلکہ بڑا معجزہ ان کا استجابت دعا ہی ہے۔جب ان کے دلوں میں کسی مصیبت کے وقت شدت سے بے قراری ہوتی ہے۔اور اس شدید بے قراری کی حالت میں وہ اپنے خدا کی طرف توجہ کرتے ہیں تو خدا ان کی سنتا ہے۔اور اس وقت ان کا ہاتھ گویا خدا کا ہاتھ ہوتا ہے۔خدا ایک مخفی خزانہ کی طرح ہے۔کامل مقبولوں کے ذریعہ سے وہ اپنا چہرہ دکھلاتا ہے۔خدا کے نشان تبھی ظاہر ہوتے ہیں جب اس کے مقبول ستائے جاتے ہیں۔اور جب حد سے زیادہ ان کو دکھ دیا جاتا ہے تو سمجھو کہ خدا کا نشان نزدیک ہے بلکہ دروازہ پر کیونکہ یہ وہ قوم ہے کہ کوئی اپنے پیارے بیٹے سے ایسی محبت نہیں کرے گا جیسا کہ خدا ان لوگوں سے کرتا ہے جو دل و جان سے اس کے ہو جاتے ہیں۔وہ ان کے لئے عجائب کام دکھلاتا ہے۔اور ایسی اپنی قوت دکھلاتا ہے کہ جیسا ایک سوتا ہوا شیر جاگ اٹھتا ہے۔خدا مخفی ہے اور اس کے ظاہر