اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 417 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 417

اسماء المهدی صفحه 417 تیسرا کام مسیح کا یہ ہے کہ ایمانی نور کو دنیا کی تمام قوموں کے مستعد دلوں کو بخشے۔اور منافقوں کو مخلصوں سے الگ کر دیوے۔“ (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 132 - 131 - ازالہ اوہام حصہ اول) سوال اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ اگر اسی امت میں سے کسی مسیح نے پیدا ہونا تھا تو وہ آپ ہی سچے موعود ہیں؟ وو جواب: اس کا جواب یہ ہے کہ ہر یک انسان اپنے کاموں سے شناخت کیا جاتا ہے۔ہر چند عوام کی نظر میں یہ دقیق اور غامض بات ہے لیکن زیرک لوگ اس کو خوب جانتے ہیں کہ ایسے مامور من اللہ کی صداقت کا اس سے بڑھ کر اور کوئی ثبوت ممکن نہیں کہ جس خدمت کے لئے اس کا دعوی ہے کہ اس کے بجالانے کے لئے میں بھیجا گیا ہوں اگر وہ اس خدمت کو ایسی طرز پسندیدہ اور طریق برگزیدہ سے ادا کر دیوے جو دوسرے اس کے شریک نہ ہو سکیں تو یقینا سمجھا جائے گا کہ وہ اپنے دعویٰ 66 میں سچا تھا۔کیونکہ ہر یک چیز اپنی علت غائی سے شناخت کی جاتی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 398۔ازالہ اوہام حصہ دوم ) جیسا کہ آپ پڑھ چکے ہیں کہ مسیح موعود کا سب سے بڑا کام صلیبی فتنہ کو توڑنا اور اس کے حامیوں کے حملہ کا جواب دینا تھا۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ مقصد پورا ہو گیا ہے یا نہیں۔ہم ذیل میں ایک مخالف احمدیت کا اقرار درج کرتے ہیں۔