اسماء المہدی علیہ السلام — Page 416
اسماء المهدی صفحہ 416 تجھ کو دیا گیا ہے۔اور تو مسیح موعود ہے۔اور تیرے ساتھ ایک نورانی حربہ ہے جو ظلمت کو پاش پاش کرے گا اور میکسر الصلیب کا مصداق ہوگا۔“ (روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 49۔حجتہ الاسلام ) سوال: مسیح کا قتل دجال کے علاوہ اور کون سا اہم کام ہے جس کے لئے اس کا آنا ضروری ہے؟ جواب: اگر یہ خیال کیا جائے کہ مسیح دجال کے قتل کرنے کے لئے آئے گا تو یہ خیال نہایت ضعیف اور بودا ہے۔کیونکہ صرف ایک کافر کا قتل کرنا کوئی ایسا بڑا کام نہیں جس کے لئے ایک نبی کی ضرورت ہو۔خاص کر اس صورت میں کہ کہا گیا ہے کہ اگر مسیح مقتل بھی نہ کرتا تب بھی دجال خود بخو دیکھل کرنا بود ہو جاتا۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ مسیح کا آنا اس لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہے کہ تا تمام قوموں پر دین اسلام کی سچائی کی حجت پوری کرے تا دنیا کی ساری قوموں پر خدائے تعالیٰ کا الزام وارد ہو جائے۔اسی کی طرف اشارہ ہے کہ جو کہا گیا ہے کہ مسیح کے دم سے کا فر مریں گے۔یعنی دلائل مدینہ اور براہین قاطعہ کی رُو سے وہ ہلاک ہو جائیں گے۔دوسرا کام مسیح کا یہ ہے کہ اسلام کو غلطیوں اور الحاقاتِ بے جا سے منزہ کر کے وہ تعلیم جو روح اور راستی سے بھری ہوئی ہے خلق اللہ کے سامنے رکھے۔