اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 371 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 371

اسماء المهدی صفحہ 371 کریں گے، وہ میری نہیں اللہ اور اس کے رسول کی تکذیب کریں گے۔ان کو کوئی حق تکذیب کا نہیں پہنچتا جب تک وہ میری جگہ دوسر ا صلح پیش نہ کریں۔کیونکہ زمانہ اور وقت بتاتا ہے کہ مصلح آنا چاہئے۔کیونکہ ہر جگہ مفاسد پیدا ہو چکے ہیں۔اور قرآن شریف کہتا ہے کہ ایسی آفتوں کے وقت حفاظت قرآن کے لئے مامور آتا ہے۔اور حدیث کہتی ہے کہ ہر صدی کے سر پر مجدد بھیجا جاتا ہے۔پھر ضرورتیں موجود ہیں۔اور یہ وعدے حفاظت اور تجدید دین کے الگ ہیں۔تو ان ضرورتوں اور وعدوں کے موافق آنے والے کی تکذیب کی تو دو ہی صورتیں ہیں۔یا کوئی اور مصلح پیش کیا جاوے یا ان وعدوں کی تکذیب کی جاوے۔وو ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد 2 ، صفحہ 359) یہ یادر ہے کہ مجد دلوگ دین میں کچھ کی بیشی نہیں کرتے ہاں گمشدہ دین کو پھر دلوں میں قائم کرتے ہیں۔س: :2 (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 344 - شہادت قرآن) کیا مجد ودوں کا ماننا ضروری ہے؟ یہ کہنا کہ محمد ودوں پر ایمان لانا کچھ فرض نہیں، خدا تعالیٰ کے حکم سے انحراف ہے۔کیونکہ وہ فرماتا ہے وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الفَاسِقُوْن یعنی بعد اس کے جو خلیفے بھیجے جائیں پھر جو شخص ان کا منکر رہے وہ فاسقوں میں سے ہے۔رر 66 (روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 344۔شہادت القرآن)