اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 362 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 362

اسماء المهدی صفحہ 362 خدا تعالیٰ کا ہاتھ چلتا نظر آوے اور اس کی فوق العادت تائید میں نشانات بارش کی طرح برستے ہوئے محسوس ہوں۔جن سے معلوم ہو کہ خصوصیت کے ساتھ ہر ایک راہ میں خدا اس کا مؤید ہے۔غرض بڑی علامت یہی ہے کہ وہ آسمانی نشان اور وہ تائید اور نصرت اس حد تک پہنچ جائے کہ روئے زمین پر کوئی اسکا مقابلہ نہ کر سکے اور گو ایک ہی نشان ہو۔مگر ایساز بر دست اور ذی شان ہو کہ اس کو دیکھ کر سب دشمن مردہ کی طرح پڑ جائیں اور اس کی نظیر نہ پیش کر سکیں اور یا اس کثرت سے وہ نشان ہوں کہ کثرت کے لحاظ سے کسی کو طاقت نہ ہو کہ وہ کثرت اپنے نشانوں میں یا کسی اور مفتری کے نشانوں میں دکھلا سکے۔اسی کا نام خدا کی شہادت ہے“۔(روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 549-548، تتمہ حقیقت الوحی ) ( حضور علیہ السلام کی صداقت کے ثبوت میں ظاہر ہونے والے نشانات کی تفصیل جاننے کے لئے حضور کی جملہ کتب کا مطالعہ ازحد مفید ہے)