اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 354 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 354

اسماء المهدی صفحہ 354 لوگوں نے کلمتہ اللہ کے لفظ پر جو سیع کی نسبت آیا ہے سخت غلطی کھائی ہے اور مسیح کی کوئی خصوصیت کبھی ہے۔حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ہر انسان جب نفسانی ظلمتوں اور گندگیوں اور تیرگیوں سے نکل آتا ہے اس وقت وہ کلمۃ اللہ ہوتا ہے۔یا د رکھو کہ انسان کلمتہ اللہ ہے کیونکہ اس کے اندر روح ہے جس کا نام قرآن شریف میں امر ربی رکھا گیا ہے۔لیکن انسان نادانی اور نا واقعی سے روح کی کچھ قدر نہ کرنے کے باعث اس کو انواع و اقسام کی سلاسل اور زنجیروں میں مقید کر دیتا ہے اور اس کی روشنی اور صفائی کو خطرناک تاریکیوں اور سیاہ کاریوں کی وجہ سے اندھا اور سیاہ کر دیتا ہے۔اور اسے ایسا دھندلا بناتا ہے کہ پتہ بھی نہیں لگتا۔لیکن جب تو بہ کر کے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنی ناپاک اور تاریک زندگی کی چادر اتار دیتا ہے تو قلب منور ہونے لگتا ہے اور پھر اصل مبدء کی طرف رجوع شروع ہوتا ہے یہاں تک کہ تقویٰ کے انتہائی درجہ پر پہنچ کر سارا میل کچیل اتر کر پھر وہ کلمہ اللہ ہی رہ جاتا ہے۔یہ ایک بار یک علم اور معرفت کا نکتہ ہے۔ہر شخص اس کی تہ تک نہیں پہنچ سکتا۔( تفسیر سوره ال عمران و نساء از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ 368) الحکم جلد 5 نمبر 10 مورخہ 17 مارچ 1901 صفحہ 1)