اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 353 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 353

اسماء المهدی صفحہ 353 کلمة الله مسیح محمد سی کو کلمۃ اللہ و روح اللہ کہ کر مسیح موسوی کے متعلق غلط عقائد کی تردید کی گئی ہے۔قرآن شریف میں اس امت کے اشرار کو یہود سے نسبت دی گئی اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ ایسے شخص کو جو (امت محمدیہ میں۔ناقل ) مریمی صفت سے محض خدا کے نفخ سے عیسوی صفت حاصل کرنے والا تھا اس کا نام سورہ تحریم میں ابن مریم رکھ دیا ہے۔کیونکہ فرمایا ہے کہ جبکہ مثالی مریم نے بھی تقویٰ اختیار کیا تو ہم نے اپنی طرف سے روح پھونک دی۔اس میں اشارہ تھا کہ مسیح ابن مریم میں کلمۃ اللہ ہونے کی کوئی خصوصیت نہیں۔بلکہ آخری مسیح بھی کلمتہ اللہ ہے۔اور روح اللہ بھی۔بلکہ ان دونوں صفات میں وہ پہلے سے زیادہ کامل ہے۔جیسا کہ سورہ تحریم اور سورہ فاتحہ اور سورة النور اور آیت كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ سے سمجھا جاتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 15 ، صفحہ 484۔تریاق القلوب) انسان کلمۃ اللہ کب بنتا ہے اسی طرح حضور علیہ السلام کلمتہ اللہ کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: