اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 346 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 346

اسماء المهدی دو صفحہ 346 چونکہ میرا اصل کام کسر صلیب ہے سو اس کے مرنے سے ایک بڑا حصہ صلیب کا ٹوٹ گیا۔کیونکہ وہ ( ڈوئی۔ناقل ) تمام دنیا سے اول درجہ پر حامی صلیب تھا جو پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور کہتا تھا کہ میری دعا سے تمام مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور اسلام نابود ہو جائے گا اور خانہ کعبہ ویران ہو جائے گا۔سوخدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ پر اس کو ہلاک کیا۔میں جانتا ہوں کہ اس کی موت سے پیشگوئی قتل خنز بی والی بڑی صفائی سے پوری ہوگئی۔کیونکہ ایسے شخص سے زیادہ خطر ناک کون ہوسکتا ہے کہ جس نے جھوٹے طور پر پیغمبری کا دعویٰ کیا اور خنزیر کی طرح جھوٹ کی نجاست کھائی۔اور جیسا کہ وہ خود لکھتا ہے اس کے ساتھ ایک لاکھ کے قریب ایسے لوگ ہو گئے تھے جو بڑے مالدار تھے۔بلکہ سچ یہ ہے کہ مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کا وجود اس کے مقابل پر کچھ بھی چیز نہ تھا۔نہ اس کی طرح شہرت ان کی تھی اور نہ اس کی طرح کروڑ ہا روپیہ کے وہ مالک تھے۔پس میں قسم کھا سکتا ہوں کہ یہ وہی خنزیر تھا جس کے قتل کی آنحضرت علی نے خبر دی تھی کہ مسیح موعود کے ہاتھ پر مارا جائے گا۔س: (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 513۔تتمہ حقیقۃ الوحی ) مسیح موعود کو کیونکر اور کن وسائل سے کسر صلیب کرنا ہے ؟ کیا جنگ اور لڑائیوں سے جس طرح ہمارے مولویوں کا عقیدہ ہے یا کسی اور طرح سے؟ ج اس کا جواب یہ ہے کہ مولوی لوگ ( خدا ان کے حال پر