اسماء المہدی علیہ السلام — Page 347
اسماء المهدی صفحہ 347 رقم کرے ) اس عقید ہ میں سراسر غلطی پر ہیں۔مسیح موعود کا منصب ہر گز نہیں ہے کہ وہ جنگ اور لڑائیاں کرے بلکہ ان کا منصب یہ ہے کہ حج عقیلہ اور آیات سماویہ اور دعا سے اس فتنہ کوفر و کرے۔یہ تین ہتھیار خدا تعالیٰ نے اس کو دیئے ہیں اور تینوں میں ایسی اعجازی قوت رکھی ہے جس میں اُس کا غیر ہرگز اس سے مقابلہ نہیں کر سکے گا۔آخر اسی طور سے صلیب تو ڑا جائے گا یہاں تک کہ ہر ایک محقق نظر سے اسکی عظمت اور بزرگی جاتی رہے گی اور رفتہ رفتہ تو حید قبول کرنے کے وسیع دروازے کھلیں گے۔یہ سب کچھ تدریجا ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ کے سارے کام تدریجی ہیں۔کچھ ہماری حیات میں اور کچھ بعد میں ہوگا۔اسلام ابتداء میں تدریجا ہی ترقی پذیر ہوا ہے۔اور پھر انتہا میں بھی تدریجا اپنی پہلی حالت کی طرف آئے گا۔(روحانی خزائن جلد 13 ، صفحہ 305 حاشیہ۔کتاب البریہ )