اسماء المہدی علیہ السلام — Page 285
اسماء المهدی صفحه 285 گے۔اور ایک قوم دوسری قوم کو دبانا چاہے گی اور ایسے زمانہ میں صور پھونک کر تمام قوموں کو دین اسلام پر جمع کیا جاوے گا۔یعنی سنت اللہ کے موافق آسمانی نظام قائم ہوگا اور ایک آسمانی مصلح آئے گا۔درحقیقت اسی 66 مصلح کا نام مسیح موعود ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 312-311۔شہادت القرآن ) صور نام میں مسیح موعود کے زمانہ اور کام کی تعیین ہے قرآن کریم میں آنے والے مسجد کا بلفظ مسیح موعود کہیں ذکر نہیں بلکہ لفظ نفخ صور سے اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔تا معلوم ہو کہ مسیح موعود ارضی اور زمینی ہتھیاروں کے ساتھ ظاہر نہیں ہوگا بلکہ آسمانی نفخ پر اس کے اقبال اور عروج کا مدار ہوگا۔اور وہ پُر حکمت کلمات کی قوت سے آسمانی نشانوں سے لوگوں کو حق اور سچائی کی طرف کھینچے گا کیونکہ وہ معقولی فتنوں کے وقت آئے گا نہ سیفی فتنوں کے وقت۔“ (روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 360۔شہادت القرآن )