اسماء المہدی علیہ السلام — Page 286
اسماء المهدی صفحہ 286 طارق سیدنا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود سورۃ الطارق کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: "۔۔۔اسلام میں آنے والا دو نام رکھتا ہے۔ایک بدر اور ایک طارق۔بدر اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ سورج غروب ہو گیا، اب اس کی روشنی بدر کے ذریعہ ہی دنیا تک پہنچ سکتی ہے، اس کے بغیر نہیں۔لیکن طارق اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ سورج چڑھنے والا ہے۔پس یہ نہیں ہوگا کہ آنے والا نور محمدی کو روک دے گا بلکہ وہ ایک لحاظ سے بدر ہوگا اور ایک لحاظ سے طارق ہو گا۔وہ بدر ہو گا اس لحاظ سے کہ رسول کریم ﷺ کا نور حیات اپنے اندر جذب کر کے دنیا تک پہنچائے گا۔اور وہ طارق ہوگا ان سے لوگوں کے لحاظ سے جو اس سے تعلق پیدا کریں گے۔کیونکہ وہ اس۔صلى الله تعلق پیدا کرنے کے بعد براہ راست رسول کریم ﷺ سے تعلق پیدا کرلیں گے۔گویا بدر کے لحاظ سے وہ نور نبوت لے کر لوگوں تک پہنچائے گا اور طارق کے لحاظ سے لوگوں میں یہ استعداد پیدا کرے گا کہ براہ راست نور محمد سمی کا اکتساب کریں۔پس بدر اور طارق دو نام ہیں جو آنے والے موعود کے رکھے گئے ہیں۔اور عجیب بات یہ ہے کہ حدیثوں میں بھی آنے والے کے دو نام رکھے گئے