اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 238 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 238

اسماء المهدی صفحہ 238 مسیح موعود کی کوئی دینی خدمت ثابت نہیں ہوسکتی۔کیونکہ دجال کو قتل کرنا صرف دفع شتر ہے جو مدار نجات نہیں۔مگر آسمان سے ایمان کو واپس لانا اور لوگوں کو مومن کامل بنانا یہ افاضہ خیر ہے جو مدار نجات ہے۔اور افاضہ خیر سے دفع شر کو کچھ نسبت نہیں۔ماسوا اس کے ظاہر ہے کہ جو شخص اس قدر افاضہ خیر کرے گا کہ ثریا سے ایمان کو واپس لائے گا۔اسکی نسبت کوئی معقلمند خیال نہیں کر سکتا کہ وہ دفع شر پر قادر نہیں ہوگا۔پس یہ خیال بالکل غیر معقول ہے کہ آخری زمانہ میں افاضہ خیر تو رجل فارسی کرے گا۔مگر دفع شر مسیح موعود کرے گا۔جس کو آسمان پر چڑھنے کی طاقت ہے کیا وہ زمین کے شہر کو دُور نہیں کرسکتا؟ غرض اس زمانہ کے مسلمانوں کی یہ غلطی قابل افسوس ہے کہ مسیح موعود اور رجل فارسی کو دو مختلف آدمی سمجھتے ہیں۔اور آج سے چھبیس برس پہلے خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ میں اس عقدہ کو کھول دیا ہے کیونکہ ایک طرف تو مجھ کو مسیح موعود قرار دیا ہے دوسری طرف مجھے رجل فارسی مقرر کر کے بار بار اسی نام سے پکارا ہے جیسا کہ فرمایا ہے اِنَّ الَّذِيْنَ صَدُّوا عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ رَدَّ عَلَيْهِمْ رَجُلٌ مِنْ فَارِسَ شَكَرَ اللَّهُ سَعْيَهْ یعنی عیسائی اور دوسرے ان کے بھائی جو لوگوں کو دین اسلام سے روکتے ہیں۔اس رجل فارسی یعنی اس احقر نے ان کا رڈ لکھا ہے۔خدا اس کی اس خدمت کا شکر گذار ہے۔اور ظاہر ہے کہ یہ کام یعنی عیسائیوں کا مقابلہ کرنا یہ اصل خدمت مسیح موعود کی ہے۔پس اگر رجل فارسی مسیح موعود نہیں تو کیوں مسیح موعود کا منصبی کام رجل۔۔۔۔۔اور