اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 204 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 204

اسماء المهدی صفحہ 204 خلیفۃ اللہ خلیفہ اللہ انسان کب بنتا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ المومنون کی تفسیر کرتے ہوئے مومن کے مراتب ستہ روحانیہ کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ : ” مومن کی محبت ذاتیہ اپنے کمال کو پہنچ کر اللہ جل شانہ کی محبت ذاتیہ کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔جب خدا تعالی کی وہ محبت ذاتی مؤمن کے اندر داخل ہوتی اور اس پر احاطہ کرتی ہے جس سے ایک نئی اور فوق العادت طاقت مومن کو ملتی ہے اور وہ ایمانی طاقت ایمان میں ایک ایسی زندگی پیدا کرتی ہے جیسے ایک قالب بے جان میں روح داخل ہو جاتی ہے بلکہ وہ مومن میں داخل ہوکر در حقیقت ایک روح کا کام کرتی ہے۔تمام قویٰ میں اس سے ایک نور پیدا ہوتا ہے اور روح القدس کی تائید ایسے مومن کے شامل حال ہوتی ہے کہ وہ باتیں اور وہ علوم جو انسانی طاقت سے برتر ہیں وہ اس درجہ کے مومن پر کھولے جاتے ہیں۔اور اس درجہ کا مومن ایمانی ترقیات کے تمام مراتب طے کر کے ان ختمی کمالات کی وجہ سے جو حضرت عزت کے کمالات سے اس کو ملتے ہیں۔آسمان پر خلیفہ اللہ کا لقب پاتا ہے۔کیونکہ جیسا کہ ایک شخص جب آئینہ کے مقابل پر کھڑا ہوتا ہے تو تمام نقوش