اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 205 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 205

اسماء المهدی صفحه 205 اس کے منہ کے نہایت صفائی سے آئینہ میں منعکس ہو جاتے ہیں۔ایسا ہی اس درجہ کا مومن جو نہ صرف ترک نفس کرتا ہے بلکہ نفی کوجود اور ترک نفس کے کام کو اس درجہ کے کمال تک پہنچاتا ہے کہ اس کے وجود میں سے کچھ بھی نہیں رہتا اور صرف آئینہ کے رنگ میں ہو جاتا ہے تب ذات الہی کے تمام نقوش اور تمام اخلاق اس میں مندرج ہو جاتے ہیں۔اور جیسا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ آئینہ جو ایک سامنے کھڑے ہونے والے منہ کے تمام نقوش اپنے اندر لے کر اس منہ کا خلیفہ ہو جاتا ہے اسی طرح ایک مومن بھی خلقی طور پر اخلاق اور صفات الہیہ کو اپنے اندر لے کر خلافت کا درجہ اپنے اندر حاصل کرتا ہے۔اور خلقی طور پر انہی صورت کا مظہر ہو جاتا ہے۔" (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 242-241 ضمیمہ براہین احمدیہ پنجم ) خلیفۃ اللہ کے ساتھ فرشتوں کا نزول ہوتا ہے قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ خلیفہ اللہ کے ساتھ فرشتوں کا نزول ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی خلیفتہ اللہ کہا گیا ہے۔گویا اس میں یہ پیشگوئی ہے کہ آپ کو روحانی انقلاب لانے اور نیک فطرت روحوں کو اکٹھا کرنے کے لئے فرشتوں کی حمایت حاصل ہوگی۔چنانچہ آپ سورۃ القدر کی آیت تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ۔سَلَمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الفجر کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں خلیفتہ اللہ ہوں اور اگر میرے ساتھ فرشتے نہ اترے اور ان کے اترنے کی نمایاں تا شیریں تم نے نہ دیکھیں تو سمجھ