اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 203 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 203

اسماء المهدی صفحہ 203 واسطے رسول کریم نے نہ چاہا کہ ظالم بادشاہوں پر خلیفہ کا لفظ اطلاق ہو کیونکہ خلیفہ در حقیقت رسول کا ظل ہوتا ہے۔اور چونکہ کسی انسان کے لئے دائمی طور پر بقا نہیں لہذا خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ رسولوں کے وجود کو جو تمام دنیا کے وجودوں سے اشرف و اولی ہیں، ظلمی طور پر ہمیشہ کے لئے تا قیامت قائم رکھے۔سو اسی غرض سے خدا تعالیٰ نے خلافت کو تجویز کیا تاد نیا کبھی اور کسی زمانہ میں برکاتِ رسالت سے محروم نہ رہے۔“ (روحانی خزائن جلد 6 ، صفحہ 353۔شہادت القرآن ) ” خلیفہ کے لفظ کو اشارہ کے لئے اختیار کیا گیا کہ وہ نبی کے جانشین ہوں گے اور اس کی برکتوں سے حصہ پائیں گے۔“ روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 339۔شہادت القرآن ) ایک زمانہ گزرنے کے بعد جب پاک تعلیم پر خیالات فاسدہ کا ایک غبار پڑ جاتا ہے۔اور حق خالص کا چہرہ چھپ جاتا ہے۔تب اس خوبصورت چہرہ کو دکھلانے کے لئے مجد داور محدث اور روحانی خلیفے آتے ہیں۔وہ دین کو منسوخ کرنے نہیں آتے بلکہ دین کی چمک اور روشنی دکھانے کو آتے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 340-339۔شہادت القرآن ) ” خدا تعالیٰ نے دائمی خلیفوں کا وعدہ دیا تا وہ فلمی طور پر انوار نبوت پا کر دنیا کو ملزم کریں۔اور قرآن کریم کی خوبیاں اور اس کی پاک برکات لوگوں کو دکھلاویں۔“ (روحانی خزائن جلد 6 ، صفحہ 342۔شہادت القرآن )