اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 197 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 197

اسماء المهدی مبارک وہ جو قبول کریں اور خدا سے ڈریں صفحہ 197 اس دین میں بہت سے اسرار ایسے تھے کہ درمیانی زمانہ میں پوشیدہ ہو گئے تھے۔مگر مسیح موعود کے وقت میں ان غلطیوں کا کھل جانا ضروری تھا کیونکہ وہ حکم ہو کر آیا۔اگر درمیانی زمانہ میں یہ غلطیاں نہ پڑتیں تو پھر مسیح موعود کا آنا فضول اور انتظار کرنا بھی فضول تھا کیونکہ مسیح موعود مجد د ہے اور مجد دغلطیوں کی اصلاح کے لئے ہی آیا کرتے ہیں۔وہ جس کا نام رسول اللہ ﷺ نے حكم رکھا ہے وہ کس بات کا حکم ہے اگر کوئی اصلاح اس کے ہاتھ سے نہ ہو۔یہی سچ ہے۔مبارک وہ جو قبول کریں اور خدا سے ڈریں۔(روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 56۔براہین احمدیہ پنجم )