اسماء المہدی علیہ السلام — Page 170
اسماء المهدی صفحہ 170 طوفان سے اور کوئی قوم آندھی کے طوفان سے اور کوئی قوم حسف سے۔اسی طرح اس زمانہ کے لوگوں کو ایسے عذابوں سے ڈرنا چاہئے۔اگر وہ اپنی اصلاح نہ کریں کیونکہ اکثر لوگوں میں یہ تمام مواد موجود ہیں۔محض حکم الہی نے مہلت دے رکھی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 117-116۔براہین احمدیہ حصہ پنجم ) یہ فقرہ کہ جرى الله فِی حُلَلِ الانبیاء بہت تفصیل کے لائق ہے۔۔۔۔صرف اس قدر اجمالاً کافی ہے کہ ہر ایک گزشتہ نبی کی عادت اور خاصیت اور واقعات میں سے کچھ مجھ میں ہے اور جو کچھ خدا تعالیٰ نے گزشتہ نبیوں کے ساتھ رنگارنگ طریقوں میں نصرت اور تائید کے معاملات کئے ہیں۔ان معاملات کی نظیر بھی میرے ساتھ ظاہر کی گئی ہے اور کی جائے گی۔اور یہ امر صرف اسرائیلی نبیوں کے ساتھ خاص نہیں بلکہ گل دنیا میں جو نبی گزرے ہیں، ان کی مثالیں اور ان کے واقعات میرے ساتھ اور میرے اندر موجود ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 117۔براہین احمدیہ پنجم ) زمانہ اپنے اندر ایک گردش دوری رکھتا ہے اور نیک ہوں یا بد ہوں بار بار دنیا میں ان کے امثال پیدا ہوتے رہتے ہیں۔اور اس زمانہ میں خدا نے چاہا کہ جس قدر نیک اور راستباز مقدس نبی گذر چکے ہیں۔ایک ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں۔سو وہ میں ہوں۔اسی طرح اس زمانہ میں تمام بدوں کے نمونے بھی ظاہر ہوئے ، فرعون ہو یا