حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ

by Other Authors

Page 6 of 20

حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ — Page 6

حضرت اسماء 6 حضرت رافع کو مکہ بھیجا تا کہ وہ آپ اللہ کے اہل خانہ کو مدینہ لے آئیں۔حضرت ابو بکر صدیق نے بھی ان کے ساتھ اپنے صاحبزادے عبداللہ کے نام خط دے کر بھیجا کہ وہ بھی اپنی والدہ حضرت ام رومان، بہنوئی ، حضرت اسماء اور حضرت عائشہ کو ساتھ لے آئیں۔چنانچہ یہ بھی مدینہ ہجرت کر گئے۔حضرت اسماء کی شادی حضرت زبیر بن عوام سے ہو چکی تھی۔حضرت زبیر اُن دنوں تجارتی قافلے کے ساتھ شام گئے ہوئے تھے۔واپسی پر راستے میں حضرت زبیر کی ملاقات رسول اکرم ﷺ اور صلى الله حضرت ابو بکر سے ہوئی اور انہوں نے دونوں کو کچھ کپڑے تحفتاً دیئے۔(3) مکہ پہنچ کر حضرت زبیر نے بھی ہجرت کی تیاری کی اور اپنی والدہ حضرت صفیہ کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ آگئے۔حضرت زبیر نے مدینہ منورہ میں مستقل قیام کیا اور و ہیں، حضرت اسمان کو بلا لیا۔ہجرت کے بعد اتفاق سے عرصہ تک کسی مہاجر کے ہاں اولاد نہ ہوئی، تو یہود مدینہ نے یہ مشہور کر دیا کہ یہ ہمارے جادو کا اثر ہے۔چنانچہ انہیں دنوں میں کم ہجری کو حضرت اسمانہ کے بیٹے حضرت عبداللہ پیدا ہوئے گویا ہجرت کے بعد وہ مسلمانوں میں پہلے پیدا ہونے والے بچے تھے۔ان کی پیدائش پر مسلمانوں نے بڑی خوشیاں منا ئیں۔