حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ — Page 5
حضرت اسماء 5 صلى الله اسلام کی اشاعت اور سازگار ماحول کے سامان کر دیئے اور رسول اللہ علی کے حکم پر مسلمانوں نے مدینہ کی طرف ہجرت شروع کر دی۔الله تیره نبوی 27 صفر کو حضور عملے کو ہجرت کا حکم الہی آن پہنچا۔چنانچہ آپ نے حضرت ابو بکر صدیق کے ساتھ رات کی تاریکی میں مکہ کو الوداع کہا اور غار ثور میں پناہ لی۔تین دن وہاں قیام فرمایا جب کفار کی سرگرمیاں قدرے تھم گئیں تو آپ علیہ حضرت ابوبکر ان کے غلام عامر بن فہیرہ اور رہبر عبداللہ بن اریقط کے ساتھ دو اونٹوں پر سفر کر کے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔مکہ سے ہجرت میں حضرت ابو بکر صدیق کے خاندان کی خدمات بے حد نمایاں تھیں۔آپ کی صاحبزادی حضرت اسماء نے کھانا اور سفر کی دوسری تیاری بے حد ذمہ واری سے سرانجام دی۔حضرت اسماء کے بھائی حضرت عبد اللہ بن ابو بکر قریش کی نقل و حرکت کی اطلاعات نہایت راز داری سے رات کو غار ثور میں پہنچ کر دیتے ہے اور رات کو وہاں دودھ پہنچاتے تھے۔یہ سب کام اس قدر راز داری اور احتیاط سے انجام پائے کہ قریش کو جو آنحضرت عبہ کی تلاش میں پاگل ہوئے ہوئے تھے بالکل خبر نہ ہوئی اور آپ ہے بخیریت منزل مقصود تک پہنچ گئے۔صلى الله صلى الله مدینہ پہنچنے کے چند ماہ بعد رسول اللہ ﷺ نے حضرت زید اور