حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ

by Other Authors

Page 9 of 20

حضرت اَسماء بنت حضرت ابوبکر صدیقؓ — Page 9

حضرت اسماء 9 نے بھی ان کے لئے کشائش اور فراخی کی کے سامان پیدا کر دیے۔آسودہ حالی کے باوجود خود سادہ اور درویشانہ زندگی بسر کی، البتہ اپنی دولت کو غریبوں اور حاجت مندوں میں بے دریغ خرچ کرتیں جب کبھی بیمار ہوتیں تو تمام غلاموں کو آزاد کر دیتیں اپنے بچوں کو بھی ہمیشہ ہدایت کیا کرتیں تھیں کہ دولت جمع کرنے کے لئے نہیں بلکہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ہے، جتنا خرچ کرو گے اتنا ہی وہ آپ کے کام آئے گا۔ایک مرتبہ حضور میلے نے مسلمانوں کو اللہ کی راہ میں زیادہ سے زیادہ صدقہ کرنے کا حکم دیا۔تمام صحابہ نے بڑھ چڑھ کر حکم کی تعمیل کی۔حضرت اسمانا کے ہاں ایک لونڈی تھی آپ نے اُسے فروخت کر کے رقم صدقہ میں دے دی۔ایک مرتبہ ان کی بہن حضرت عائشہ صدیقہ کے ترکہ میں سے ان کے حصے میں ایک جائیداد آئی۔جسے فروخت کرنے سے ایک لاکھ ور ہم وصول ہوئے۔حضرت اسمانہ نے وہ تمام رقم اپنے غریب اور محتاج رشتہ داروں پر خرچ کر دی۔حضرت عبداللہ بن زبیر کا بیان ہے کہ میں نے اپنی ماں سے بڑھ کر کسی کو فیاض نہیں دیکھا۔(6) آپ کہتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ عائشہ اور والدہ اسماء سے زیادہ گئی اور کریم النفس کسی کو نہیں دیکھا حضرت عائشہ چیزوں کو جمع فرماتی