حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ

by Other Authors

Page 48 of 72

حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ — Page 48

۴۸ لفظ اس قدر جلد شہرت نہیں پاسکتا تھا کہ شاہ نعمت الله ولی متوفی ۸۳۴ ھ اور ان کے زمانہ کے لوگ اس سے واقف ہوتے اور وہ بے تکلف اپنے قصیدہ میں ” جنگ روس و جاپان با زلزلہ جاپان کا ذکر کرتے اور کہہ سکتے کہ :- جاپان فتح یا بد بر ملک روسیانه (؟) يا جاپاں تباه گردد یک نصف ثانثانہ (؟) اس لئے حال کے اس تصنیف کئے ہوئے قصیدہ کے متعلق جو محض سیاسی پروپگینڈے کے لئے تیار کیا گیا ہے یہ تصریح کرنے کی بھی چنداں ضرورت نہیں کہ یہ قدیم زمانہ کے کسی قلمی یا مطبوعہ اصل پر مبنی نہیں ہے۔بلکہ یہ سرا سر خود ساختہ اور فرضی اور جعلی ہے۔" معارف فروری ۶۱۹۴۴۸ صفحه ۱۴۶-۱۴۸) ناظم دارالاشاعت علوم اسلامیہ عثمان کا حقیقت افروز بیان مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں ناظم دارالاشاعت علوم اسلامیہ حسین آگاہی ملتان نے عرصہ ہوا اپنے کتابچہ قصائد خواجہ نعمت اللہ کے دیا چہ میں بالبداہت لکھا کہ :