حضرت نعمت اللہ ولیؒ اور اُن کا اصلی قصیدہ — Page 19
ترجمہ 19 میں حق بات کہتا ہوں کہ تیمور نام کا ایک بادشاہ ہو گا جس کی حکمرانی تیس برس تک ہوگی۔مردان شاہ اس کا جانشین بھی اس دنیا میں تمہیں برس تک ہی بادشاہی کرے گا۔جب وہ اس جہاں سے رخصت ہوگا تو ابوسید جن وانس پر حکومت کرے گا اور پھر اس کے بعد عمر شاہ بادشاہ ہو گا۔سو ہندوستان کے سخت و تارج کا مالک ہو گا۔اس کے بعد بابر بادشاہ کابل ہندوستان کا فرمانہ وا ہو گا اور دہلی اسکادارالسلطنت ہوگا اسکندر اس کا وارث ہو گا اور وہ اپنے بعد ابرا ہیم کو اپنا تخت سپرد کرے گا اور یہ وہ زمانہ ہوگا جبکہ دنیا میں جورو استبداد کا دور دورہ ہو گا مچھر ہمایوں سخنت سنبھالے گا اور اس کے دور میں افغان خانوادہ کو عروج حاصل ہوگا جس کا باقی ہندوستان فتح کرے گا اس کا نام شیر شاہ ہو گا۔ہمایوں بھاگ کر ایران پہنچے گا اور محمد کے جانشینوں کے پاس پناہ حاصل کرے گا اور یہاں اُسے عزت و تکریم نصیب ہوگی۔شہنشاہ ایران اس پر مہربان ہوگا اور اس کی توقیر بڑھائے گا جب وہ ہندوستان پر ہمایوں کو بادشاہت دلانے کے لئے حملہ کرے گا تو شیر شاہ اس دنیا سے رخصت ہوچکا ہوگا اور اس کا بیٹا جانشین ہوگا اور پھر ہمایوں آسانی سے اپنا تاج و تخت دوبارہ حاصل کرے گا۔اس کے بعد اکبر شاہ اس کا جانشین ہوگا اور جہانگیر بعد انہاں اس کا وارث ہوگا، جو دنیا میں امن کو فروغ سجے گا۔اس کی رخصت کے وقت شاہجہان ٠٠۔تخت سنبھائے گا اور تیس برس یا زیادہ عرصہ تک بادشاہی کرے گا۔