اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 618 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 618

618 نہیں آنسو ہی چشم تر سے آگے عجب منظر ہے اس منظر سے آگے محمد مصطفی ہی مصطفی ہیں وہی بہتر ہیں ہر بہتر سے آگے در پہلا بھی ہے اور آخری بھی ہے کوئی در اس در سے آگے مجھے اذنِ حضوری مل گیا ہے میں خود پہنچوں گا نامہ بر سے آگے ره صدق و صفا میں تیرے خادم زہے قسمت کہ ہیں اکثر سے آگے طوفان بلائے ناگہانی گزر جانے کو ہے اب سر سے آگے یہیں روک لیجے گا یہ ریلا ترا گھر بھی ہے میرے گھر سے آگے