اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 536 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 536

536 عشق کے حالات تھے بدلے ہوئے جانے کیا اللہ کو منظور تھا تو بھی جاتا آگ لینے کے لیے تیرے اندر بھی تو کوہِ طور تھا کوئی تو تجھ پر بھی پتھر پھینکتا تو اگر اس عہد کا منصور تھا ہر کوئی عاشق ہے اپنے آپ پر اس سے پہلے تو نہ دستور تھا غیر بھی حیراں تھا اس کو دیکھ کر یار کے رُخ پر جو مضطر! نور تھا