اشکوں کے چراغ — Page 3
3 آؤ حسن یار کی باتیں کریں یار کی، دلدار کی باتیں کریں اک مجسّم خُلق کے قصے کہیں احمد مختار کی باتیں کریں کہیں جس کو سب سرکارِ دو عالم ہم اسی سرکار کی باتیں کریں اک گل خوبی کا چھیڑیں تذکرہ حسن خوشبودار کی باتیں کریں غلط ہو جائیں سب کونین کے جب بھی اس غمخوار کی باتیں کریں جس کی ستاری پہ دل قربان ہے ہم اسی سٹار کی باتیں کریں پھر غم جاناں کی چادر اوڑھ کر غم کے کاروبار کی باتیں کریں