اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page 629 of 679

اشکوں کے چراغ — Page 629

629 دیده نمناک کا تازہ شمارہ دیکھنا ق قسمت کا سرمژگاں ستارہ دیکھنا خود بخود پاؤں کھنچے جاتے ہیں سولی کی طرف اس بلندی سے ہمیں کس نے پکارا دیکھنا عین ممکن ہے انہیں میں ہو نیا چہرہ کوئی بارہا دیکھے ہوئے چہرے دوبارہ دیکھنا دن دہاڑے پی لیا دریا کا پانی ریت نے آ ملے گا اب کنارے سے کنارا دیکھنا عقل اگر ٹکرا گئی ناحق دلِ نادان سے تم کھڑے ہو کر کنارے پر نظارہ دیکھنا حلقہ کوئے ملامت میں شمولیت کے بعد کیا منافع دیکھنا اور کیا خسارہ دیکھنا رات دن دیتے رہو دستک در فریاد پر زہر فرقت کا نہ ہو جائے گوارا دیکھنا