اشکوں کے چراغ

by Other Authors

Page xvi of 679

اشکوں کے چراغ — Page xvi

بسم الله الرحمن الرحيم سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا لندن/30۔5۔2006 پیغام پیارے مکرم چوہدری محمد علی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آپ کی طرف سے آپ کے شعری مجموعہ کے لیے پیغام کا کہا گیا ہے۔آپ کو شاید یاد ہور بوہ میں ایک دو دفعہ آپ سے عرض کی تھی اپنا شعری مجموعہ شائع کروا ئیں لیکن آپ طبعی عاجزی کی وجہ سے کچھ نہ کچھ عذر پیش فرما دیا کرتے تھے۔الحمد للہ کہ اب آپ کسی طرح مانے تو سہی۔کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔اللہ تعالیٰ آپ کا کلام پڑھنے والوں کو اس میں ڈوب کر اعلیٰ خیالات کے موتی تلاش کرنے کی توفیق دے۔آپ کے بارے میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے جو تبصرہ فرما دیا وہ یقیناً آپ کی شاعری پر مہر ہے کہ : ” آپ آپ ہی ہیں۔ہزاروں لاکھوں نے یہ مضمون باندھے ہوں گے مگر آپ کی تو ادا ہی الگ ہے۔ماشاء اللہ چشم ،، بد دور جن شعروں پر یہ تبصرہ تھا اُن میں سے دو شعر یہ تھے۔