تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 305
305 ☆ ۲۸۳۔حضرت برکت علی صاحب مرحوم تھہ غلام نبی بیعت: ابتدائی ایام میں۔وفات : جنوری ۱۸۹۷ء تعارف و بیعت: حضرت برکت علی رضی اللہ عنہ سکنہ راہوں ضلع جالندھر کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی ایام کی ہے۔آپ حضرت حافظ حامد علی صاحب کے چھوٹے بھائی تھے۔(آپ کے بیٹے محترم ملک عبدالرحمن صاحب، عمر کے آخری حصہ میں سمن آباد لاہور میں رہائش پذیر رہے۔آپ کے بیٹے کے ہم نام آپ کے بھانجے حضرت مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل ( امیر جماعت قادیان وفات: جنوری ۱۹۷۷ ء ) جن کے والد بھی آپ کے ہمنام تھے جو شیخ کہلاتے تھے اور فیض اللہ چک نز د قادیان کے رہنے والے تھے۔) وفات : حضرت برکت علی صاحب کی وفات جنوری ۱۸۹۷ء کو ہوئی۔اولاد : آپ کے بیٹے ملک عبد الرحمن صاحب سمن آبا دلا ہور میں سکونت پذیر ہوئے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) الفضل ۱/۱۸اپریل ۱۹۹۳ء (۳) الفرقان ر بوه در ویشان قادیان نمبر ، اگست ۱۹۶۳ء (۴)272-269 In the Company of the Promised Messiah Page" ۲۸۴۔حضرت شہاب الدین صاحب۔تھہ غلام نبی بیعت ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء تعارف: حضرت شہاب الدین رضی اللہ عنہ ولد مہتاب دین صاحب تھہ غلام نبی تھے۔بیعت : بیعت کے وقت جموں میں ملازم تھے۔رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت کا نمبر ۱۳ ہے ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو آپ نے بیعت کی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آسمانی فیصلہ میں پہلے جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ء میں شامل ہونے والوں میں تھے۔ازالہ اوہام میں حضور نے آپ کے متعلق فرمایا (۳۵) حبی فی اللہ شیخ شہاب الدین موحد - شیخ شہاب الدین غریب طبع اور مخلص اور نیک خیال آدمی ہے۔نہایت تنگدستی اور عسر سے اس مسافر خانہ کے دن پورے کر رہا ہے۔“