تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 312 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 312

312 -۲۹۴۔حضرت عبدالوہاب صاحب۔بغدادی بیعت ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت عبدالوہاب رضی اللہ عنہ المعروف بغدادی سیاحت یا کاروبار کے لئے ملک ہند میں وارد ہوئے اور قبول حق کی توفیق پائی۔حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں آپ کا نام قاضی عبدالوہاب نائب قاضی ضلع بلاسپور ممالک متوسط ۲۶۸ نمبر پر درج فرمایا ہے۔( ملک متوسط Middle East بغداد کا علاقہ ہے۔مرتب) اس طرح آپ کا تعلق بغداد سے ثابت ہے۔مصدقین پیشگوئی لیکھر ام کے ناموں کا اندراج فرماتے ہوئے حضرت اقدس نے فرمایا ہے۔نمبر ۹۲ عبدالوہاب خان صاحب محمد یہ بن عبداللہ صاحب محمد یہ چیت پیت پور شمالی ارکاٹ مؤلف کی رائے میں یہ شخصیت نائب قاضی ضلع بلاسپور ممالک متوسط ہیں۔نوٹ: آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳، ص ۳۵۶ (۲) تریاق القلوب صفحه ۴ ۱۸ ( روحانی خزائن جلد ۱۵) (۳) ضمیمه انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۴) سیرت حضرت مسیح موعود صفحه ۱۴۱-۱۴۲ ۲۹۵۔حضرت میاں کریم بخش صاحب مرحوم مغفور جمال پور ضلع لد ہیانہ بیعت: ۲۵ /ستمبر ۱۸۹۱ء تعارف: حضرت میاں کریم بخش رضی اللہ عنہ کا تعلق منصور اں ضلع لدھیانہ سے ہے۔آپ کے والد کا نام غلام رسول تھا اور جمال پور میں مدرس تھے۔جس دور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ مسیحیت پر فتوے شائع ہورہے تھے اور گالیاں اور سب و شتم ہورہا تھا۔میاں کریم بخش صاحب حضرت گلاب شاہ صاحب کی شہادت لے کر آ گئے۔اس کا مفصل حال’ ازالہ اوہام میں درج ہے۔نشان آسمانی میں حضرت اقدس نے آپ کے مؤکد بعذاب حلف اٹھانے کا ذکر فرمایا ہے جس میں مجذوب گلاب شاہ کی یہ پیشگوئی بیان کی کہ وہ آنے والا جوان ہو گیا ہے اور قادیان میں ہے جو بٹالہ کے پاس ہے اور اس کا نام غلام احمد ہے۔بیعت: لدھیانہ میں ہی میاں صاحب نے بیعت کی تھی۔رجسٹر بیعت میں ۱۶۲ نمبر آپ کی بیعت ۲۵ رستمبر ۱۸۹۱ء کو