تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 292
292 ☆ ۲۶۲۔حضرت مولوی فضل دین صاحب۔خوشاب ولادت : ۱۸۳۶ء۔بیعت: ۱۸۹۵ء۔وفات : ۲۴ ستمبر ۱۹۰۸ء تعارف: حضرت مولوی فضل دین رضی اللہ عنہ خوشاب شہر کے محلہ آہیرا نوالہ میں پٹھان خاندان سے تھے۔آپ کی ولادت سال ۱۸۳۶ء میں ہوئی۔آپ کے قریبی عزیز حضرت فتح دین خاں صاحب بھی رفقاء تھے۔جو امام الصلوۃ تھے۔آپ حافظ قرآن تھے۔بیعت آپ خوشاب شہر کے پہلے احمدی تھے آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت ۱۸۹۵ء کی تھی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا تحفہ قیصریہ میں ڈائمنڈ جوبلی کے لئے چندہ دینے والوں میں نام درج فرمایا ہے۔حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے حضرت اقدس کے معاصر علماء میں آپ کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے حضرت اقدس کی بیعت کا شرف حاصل کیا ہے۔حضرت حافظ صاحب کے بھانجے مکرم عبدالرحیم خاں اور حافظ عبدالکریم خاں صاحب تھے ہر دو نے ۱۹۲۴ ء اور ۱۹۲۶ء میں بیعت کی۔حافظ عبدالکریم صاحب نے ۷۲ افراد کے ساتھ بیعت کی۔ان کے چھ بیٹے ہیں۔جن میں سے مکرم عبدالرشید خان صاحب تحصیلدار ( والد مکرم عبدالسمیع خاں صاحب ایڈیٹر الفضل ربوہ ) اور مکرم عبدالستار خاں صاحب مربی سلسلہ۔وفات: آپ کی وفات ۲۲ تمبر ۱۹۰۸ء میں ہوئی۔حضرت خلیفہ امسیح الاول نے آپ کی نماز جنازہ غائب جمعہ کے دن پڑھانے کا ارشاد فرمایا۔آپ نے ۳ امئی ۱۹۰۶ء کو وصیت کی۔وصیت نمبراا ہے جو الحکم میں ۱۰ را پریل ۱۹۰۷ء کو شائع ہوئی۔بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کا کتبہ نصب ہے۔ماخذ : (۱) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) الحکم۔ار ا پریل ۱۹۰۷ء جلد نمبر۱۲ (۳) اخبار بدر جلد نمبر ۳۶(۴) میرا خاندان الفضل ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۵ء (۵) بیان مکرم را نا عطاء اللہ صاحب آف خوشاب حال لندن (۶) بیان مکرم مولانا عبدالستار خان صاحب آف خوشاب مربی سلسلہ پین و گوئٹے مالا۔