تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 281 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 281

281 ☆ ۲۴۸۔حضرت مستری عبد الکریم صاحب۔بھیرہ ولادت : ۱۸۷۴ء۔بیعت ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۹۲۳ء تعارف و بیعت: حضرت مستری عبدالکریم رضی اللہ عنہ ایک دراز قد اور شہ زور آدمی تھے۔۱۸۹۲ء میں بیعت کر کے داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔اکثر قادیان جایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اظہار محبت کرتے ہوئے آپ کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا۔وفات : ۱۹۲۳ء میں آپ کی وفات ہوئی۔اولاد: آپ کے ایک بیٹے عبدالرحیم کا انتقال نوجوانی کے عالم میں ہو گیا۔دوسرے بیٹے بشیر احمد مخلص احمدی ہیں تجارت اور زمیندارہ کرتے ہیں۔آپ کے تیسری بیٹے لیفٹینٹ مشتاق احمد صاحب ایم اے بھی مخلص احمدی ہیں۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ: (۱) بھیرہ کی تاریخ احمدیت صفحہ ۶۱ ۶۲۔☆ ۲۴۹۔حضرت مستری غلام الہی صاحب۔بھیرہ ولادت : ۱۸۶۲ء۔بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات: ۱۹۱۵ء تعارف: حضرت مستری غلام الہی رضی اللہ عنہ کے بارہ میں تاریخ سے صرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ آپ شوق سے دینی خدمات بجالاتے تھے۔سلسلہ سے بہت محبت تھی۔عموماً قادیان جاتے تھے۔واپس آ کر نہایت محبت سے حضور علیہ السلام کی باتیں سناتے تھے ( آپ کے بھائی ماسٹر عبدالرؤف صاحب بھی حضرت اقدس کے رفقاء تھے جن کی بیعت ۱۸۹۸ء کی ہے۔) آپ کے تفصیلی حالات نہیں ملے۔اولاد آپ کے بیٹے حافظ فضل الرحمن صاحب مخلص احمدی اور ایک اچھے قاری تھے۔بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دیتے رہے ہیں ان کی اولا دبھی احمدیت سے اخلاص کا تعلق رکھتی ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) بھیرہ کی تاریخ احمدیت صفحہ ۶۴ (۲) انجام آتھم روحانی خزائن جلدا۔