تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 217
217 خانہ کے مہتمم تھے اور حضرت صاحب کے دیکھنے کے بعد کبھی کبھی اپنے شوق سے کاپی اور پروف وغیرہ دیکھ لیا کرتے تھے۔اس طرح آپ کے سپر دلنگر خانہ کا انتظام بھی تھا۔اکتو بر۱۹۳۴ء میں بغرض تبلیغ ایران تشریف لے گئے اور چھ ماہ تک اعلائے کلمۃ اللہ میں مصروف رہنے کے بعد ۱۲ رمئی ۱۹۳۵ء کو واپس آئے۔وفات : ۳۱ را گست ۱۹۴۱ء کو وفات پائی۔آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہیں۔ماخذ : (۱) سیرت المہدی جلد دوم صفحہ ۱۳۸ (۲) عالم روحانی کے لعل و جواہراز الفضل یکم جولائی ۲۰۰۰ء (۳) تاریخ احمدیت جلد اوّل طبع جدید صفحه ۴۹۷ (۴) تاریخ احمدیت جلد نهم صفحه ۲۷۹ (۵) ذکر حبیب (۶) رجسٹر روایات جلد ۱۱ روایات میرمهدی حسین۔☆ ۱۶۔حضرت مولوی حکیم نورمحمد صاحب موکل بیعت : ابتدائی زمانہ میں تعارف و بیعت : حضرت ڈاکٹر نور محمد رضی اللہ عنہ احمدی مالک نوری شفاخانه موکل ضلع لا ہور ( حال ضلع قصور ) مخلص فدائی وجود تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔اخبار البدر کے اجراء پر جب حضور کے روزانہ کے معمولات چھپنے لگے تو آپ کو بہت خوشی ہوئی، چنانچہ آپ نے ایڈیٹر صاحب کو لکھا۔مبارک! صد مبارک! مبارک! میرا دلی منشا تھا کہ قادیان شریف میں ایسا اخبار ہو جس میں حضرت اقدس کے روزانہ اقوال وافعال کا حال پورا درج ہو۔۔۔خدا تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ نے القادیان ( البدر کا پہلا شمارہ القادیان کے نام سے شروع ہوا) جاری فرما کر میری دلی تمنا پوری کردی مجھے بزمرہ خریداران درج فرماویں۔“ حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی ، سراج منیر میں چندہ دہندگان اور کتاب البریہ میں پُر امن جماعت میں آپ کا ذکر کیا ہے۔آپ کا تذکرہ مولانا جلال الدین صاحب شمس نے ان علماء کی فہرست میں کیا ہے جنہوں نے حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں آپ کی بیعت کی تھی۔آپ کا خاندان آجکل موکل میں آباد ہے جو احمدیت میں نہیں ہیں۔ماخذ : (۱) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۲) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۴) اخبار البدر۱۴/ نومبر ۱۹۰۲ء (۵) صداقت حضرت مسیح موعود - تقریر جلسه سالانه ۱۹۶۴ء۔(۴) مکتوب مکرم عبدالواسع عابد مر بی ضلع قصور محرر ۲۲۰ فروری ۲۰۰۳ء