تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 214
214 اولاد کے بارے میں دعا کرائی تو حضرت اقدس نے فرمایا ہاں ہم دعا کریں گے۔۔۔خدا تعالیٰ کے فضل اور دعا کی برکت سے عبدالرحیم لڑکا پیدا ہوا۔آپ کی اولاد میں ان کے بیٹے خلیفہ عبدالرحیم صاحب اور خلیفہ عبدالرحمن صاحب کوئٹہ ہیں۔خلیفہ عبدالرحیم صاحب کے بیٹے خلیفہ عبدالوکیل اور خلیفہ عبدالوہاب صاحب سیکرٹری گورنمنٹ کشمیر ہیں۔خلیفہ عبدالرحمن صاحب کے بیٹے خلیفہ طاہر احمد صاحب سابق صدر چیمبر آف کامرس بلوچستان اور خلیفہ جمیل احمد کوئٹہ تھے۔آپ کی اولاد سے خلیفہ عبدالعزیز صاحب نائب امیر کینیڈا اور خلیفہ عبدالباسط صاحب کینیڈا میں ہیں۔ماخذ: (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۳) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۳(۴) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۶) راز حقیقت روحانی خزائن جلد ۱۴ (۷) ملفوظات حضرت مسیح موعود (۸) سیرۃ المہدی حصہ اول صفحہ ۱۹۲ (۹) تذکرۃ المہدی صفحہ ۱۸۵-۱۸۴ (۱۰) رجسٹر بیعت مندرجه تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۳۵۶ (۱۱) تاریخ احمدیت جموں و کشمیر (۱۲) تاریخ احمدیت جلد نم صفحہ ۳۷۹ (۱۳) بھیرہ کی تاریخ احمدیت۔☆ ۱۶۵۔حضرت میاں اللہ دتا صاحب جموں بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۱۲ / جنوری ۱۹۱۵ء تعارف: حضرت میاں اللہ دتہ رضی اللہ عنہ اصل سیالکوٹ کے رہنے والے تھے۔حضرت خلیفہ نور دین جمونی کے بہنوئی تھے۔بیعت : آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ ۱۸۹۲ء میں شامل ہونے والوں میں آپ کا ذکر ہے۔اس طرح بیعت ۱۸۹۲ء کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت میاں اللہ دتا صاحب رضی اللہ عنہ آف جموں جلسہ ڈائمنڈ جو بلی ۱۸۹۷ء قادیان میں شامل ہوئے۔جلسہ احباب میں آپ کے نام کے ساتھ تاجر کتب لکھا ہے۔کتاب آریہ دھرم میں حضور نے آپ کے نام کے ساتھ تاجر چرم لکھا ہے۔سراج منیر اور تحفہ قیصریہ میں آپ کے چندے اور جلسہ ڈائمنڈ جو بلی میں شرکت کا ذکر ہے۔وفات : آپ ۱۲ جنوری ۱۹۱۵ء کو فوت ہوئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں دفن ہوئے۔آپ کی اہلیہ حضرت مریم بیگم صاحبه ( وفات ۵ فروری ۱۹۴۹ء) بہشتی مقبرہ ربوہ رفقاء سلسلہ احمدیہ میں دفن ہیں۔ماخذ : (۱) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ (۲) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۳) آریہ دھرم روحانی خزائن جلد ۱۰ (۴) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۳۔