تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 208
208 حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے نشان آسمانی میں مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب کے فتویٰ کفر میں علماء کی فہرست میں عبداللہ بیٹیالوی کا نام درج کیا تھا تو حضرت مولوی محمد عبد اللہ صاحب نے فوراً ایک اشتہار شائع کیا کہ میرے ہم نام مولوی عبد اللہ بٹالوی اور شخص ہیں جو کبھی بھی مرزا صاحب کے معتقد نہ تھے اور نہ ہیں۔باقی رہا نیاز مند۔اسی طرح فدائے قوم و کشتہ اسلام کا معتقد اور نیاز مند ہوں۔“ کتاب البریہ میں پُر امن جماعت میں آپ کا ذکر بھی ہے۔اولاد: آپ کے فرزند مولانا مصطفیٰ خان ماہنامہ ”ادب“ شائع کرتے تھے۔ماخذ : (۱) نشان آسمانی روحانی خزائن جلد ۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۳) یا درفتگان حصہ دوم صفحه ۱۰۳۔۱۰۵ (۴) رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اصفحہ ۳۴۷۔☆ ۱۵۹۔ڈاکٹر عبدالحکیم صاحب۔پٹیالہ بیعت: ابتدائی زمانہ میں تعارف: آپ زمانہ طالب علمی سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے حسن ظن اور عقیدت رکھتے تھے۔بیعت ابتدائی زمانہ کی تھی۔بعد میں سلسلہ احمدیہ کے ساتھ کوئی تعلق نہ رہا۔اور حضرت اقدس کی مخالفت کرتے رہے۔آپ انگریزی زبان میں مہارت رکھتے تھے۔ماخذ : (1) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۳۷ (۲) انجام آنقم روحانی خزائن جلد ۱ (۳) تاریخ احمدیت جلد ۲ ☆ ۱۶۰۔حضرت ڈاکٹر بوڑے خان صاحب۔قصور ضلع لاہور بیعت : ۱۸۹۴ء۔وفات : جولائی ۱۸۹۹ء تعارف: حضرت ڈاکٹر بوڑے خان رضی اللہ عنہ قصور ( ضلع لاہور) کے رہنے والے تھے۔بہت مخلص اور فدائی احمدی تھے۔آپ کے بیٹے مولوی غلام محی الدین قصوری ابھی بچہ تھے اور حضرت ڈاکٹر صاحب کے ساتھ قادیان جایا کرتے تھے۔( بعد میں مولوی غلام محی الدین قصوری صاحب کا احمدیت سے تعلق نہ رہا۔) بیعت : آپ کی بیعت سال ۱۸۹۴ء کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت مولوی غلام علی رہتاس کی بیماری کا تار موصول ہونے پر حضرت