تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 89
89 بطور آزمائش آپ کی طرف خط و کتابت شروع کی جس سے مجھ کو تسکین ہوتی رہی اور جب قریباً اگست میں آپ سے لود یا نہ ملنے گیا تو اس وقت میری تسکین خوب ہوگئی اور آپ کو ایک باخدا بزرگ پایا اور بقیہ شکوک کو بعد کی خط و کتابت نے میرے دل سے بکلی دھویا اور جب مجھے یہ اطمینان دی گئی کہ ایک شیعہ جو خلفائے ثلاثہ کی کسرشان نہ کرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو سکتا ہے۔تب میں نے آپ کی بیعت کر لی۔بیعت : رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت ۲۱۰ نمبر پر درج ہے۔آپ نے ۱۹ نومبر ۱۸۹۰ء کو حضرت اقدس کی بیعت کا شرف حاصل کیا۔حضرت اقدس سے رشتہ دامادی: آپ کے گھر روحانی بادشاہ کی بیٹی آئی اور آپ کا نکاح حضرت مسیح الزمان و مہدی دوراں کی مقدس صاحبزادی حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ سے ہوا۔آپ کی نسبت الہام حضرت اقدس : حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے آپ کی نسبت ایک الہام میں حجتہ اللہ کے نام سے یاد فرمایا۔حضرت اقدس نے کتاب من الرحمن میں اشتراک السنہ کے کام میں جاں فشانی کرنے والے مردان خدا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر بھی فرمایا ہے۔وفات: آپ ایک سال کی علالت کے بعدہ ۸۱ فروری ۱۹۴۵ء کو وفات پاگئے۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی مصلح الموعود نے آپ کا جنازہ پڑھایا اور حضرت مرزا سلطان احمد کے ساتھ بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی۔اولاد: آپ کی اہلیہ اول بو مہر النساء بیگم صاحبہ سے تین بیٹے حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ، حضرت نواب عبدالرحمن صاحب اور حضرت نواب عبدالرحیم خان صاحب اور ایک بیٹی حضرت بو زینب بیگم صاحبہ تھیں۔جو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے حرم میں تھیں۔دوسری اہلیہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ کی جلد وفات ہوگئی جس سے کوئی اولاد نہیں تھی۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے آپ کے دو بیٹے (۱) نواب محمد احمد خان صاحب (۲) نواب مسعود خان صاحب اور تین بیٹیاں (۱) صاحبزادی منصورہ بیگم صاحبہ بیگم حضرت مرزا ناصر احمد خلیفة أسبح الثالث (۲) صاحبزادی محمودہ بیگم صاحبہ بیگم ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب، (۳) صاحبزادی آصفہ مسعودہ بیگم ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب لاہور نواب محمد احمد خان صاحب کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔نواب مسعود احمد خان صاحب کے دو بیٹے نواب مود و داحمد خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی اور نواب منصور احمد خان صاحب وکیل التبشیر تحریک جدید ہیں۔آپ کے بیٹے نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کا عقد دخت کرام حضرت سیدہ امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ سے ہوا جن کے تین بیٹے اور چھ بیٹیاں اور پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں کی کثیر تعداد ہے۔حضرت سیدہ بو زینب بیگم صاحبہ کا عقد حضرت مرزا شریف احمد سے ہوا۔جن کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں۔آپ کے پوتے سیدنا حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہیں علاوہ ازیں آپ کے پوتے پوتیوں اور نواسے