تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 71 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 71

71 ☆ ۳۱۔حضرت میاں خیر الدین سیکھواں گورداسپور معہ اہلبیت ولادت : ۱۸۶۹ء۔بیعت : ۲۳ نومبر ۱۸۸۹ء۔وفات : ۱۴ / مارچ ۱۹۴۹ء تعارف: حضرت میاں خیر الدین بھی سیکھواں نزد قادیان کے رہنے والے تھے۔آپ کے والد محمد صدیق صاحب وائیں کشمیری خاندان سے تھے اور شالبافی پیشہ سے تعلق رکھتے تھے۔بیعت : اپنے دوسرے بھائیوں کے ساتھ ۲۳ نومبر ۱۸۸۹ء کو حضرت اقدس کی بیعت کی سعادت پائی۔رجسٹر بیعت میں آپ کا نام ۱۵۰ نمبر پر ہے۔آپ کی اہلیہ محترمہ امیر بی بی صاحبہ بھی آپ کے ساتھ ہی ۳۱۳ کی فہرست میں شامل ہیں۔آپ بہت عبادت گزارا اور متقی خاتون تھیں۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : آسمانی فیصلہ اور آئینہ کمالات اسلام جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ء ۱۸۹۲ء کی فہرست میں آپ کا نام شامل ہے۔سراج منیر میں چندہ دہندگان میں برائے مہمان خانہ تحفہ قیصریہ اور کتاب البریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پُر امن جماعت کی فہرست میں نام درج ہے۔دینی خدمات : حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۰ را کتوبر ۱۸۹۹ء کو ایک اشتہار میں مالی جہاد میں شمولیت کرنے والوں کا ذکر کیا۔اس میں آپ نے حضرت میاں صاحب کی طرف سے دس روپے بطور سفرخرج وفد نصیبین کا بھی تذکرہ فرمایا۔۸/ اگست ۱۹۰۲ء کو آپ نے حضرت اقدس کے سامنے تصدیق مسیح ، نظم سنائی۔جولائی ۱۹۰۰ ء میں منارة امسیح میں اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ مالی قربانی کرنے والوں میں آپ کا نام شامل ہے۔ضمیمہ انجام آتھم میں آپ کا ذکر کم معاش والے اور مالی قربانی کرنے والوں میں ہے۔وفات : تقسیم ملک کے بعد جہلم میں ریل گاڑی کے حادثہ میں ۸۰ سال کی عمر میں ۱۴؍ مارچ ۱۹۴۹ء کو وفات پائی۔تدفین ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں ہوئی۔اولاد: آپ کی اولاد میں محترم قمرالدین صاحب فاضل انسپکٹر اصلاح وارشاد تھے۔جو مجلس خدام الاحمدیہ کے پہلے پہلے صدر تھے۔آپ کی اولاد میں سے خواجہ رشید الدین صاحب یو کے اور خواجہ صفی الدین صاحب قمر نظارت مال آمد ہیں۔مولانا قمر الدین صاحب مرحوم کے نواسہ مکرم رفیق حیات صاحب امیر جماعت احمد یہ یوکے ہیں۔ماخذ : (۱) آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۲ (۲) آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد۵ (۳) سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ (۴) تحفہ قیصریہ روحانی خزائن جلد ۱۲ (۵) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد ۱۳ (۶) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلدا (۷) رجسٹر بیعت مطبوعہ تاریخ احمدیت جلد اصفحہ ۳۵۱ (۸) اخبار الحکم قادیان ۲۴ جولائی ۱۹۰۴ء (۹) بحوالہ ”الفضل‘۲۲ فروری ۲۰۰۰ (۱۰) الفضل ۳۰ راگست ۱۹۹۹ء (۱۱) ''الفضل ۲۱۴ را گست ۱۹۹۹ء (۱۲) تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اوّل