تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 43 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 43

43 بیعت : آپ نے ۲۹ دسمبر ۱۸۹۰ء کو حضرت اقدس مسیح موعود کی بیعت کی تھی۔رجسٹر بیعت کے مطابق آپ کی بیعت کا نمبر ۲۱۳ ہے۔آپ کی اہلیہ حضرت فیروزہ بیگم صاحبہ کی بیعت سے فروری ۱۸۹۲ء کی ہے۔بیعت کا نمبر ۲۴۶ ہے۔دینی خدمات : آپ نظم و نثر اور تقریر میں کمال رکھتے تھے۔آپ نے ہی علامہ سرمحمد اقبال مرحوم کو طالب علمی کے ونٹ نے مرحوم کو دوران احمدیت کا پیغام پہنچایا اور اس کا اظہار ایک منظوم کلام میں فرمایا۔سیالکوٹ کے مشاعروں میں اپنے حسن کلام کی بدولت معروف تھے۔شمس العلماء سید میر حسن مرحوم حضرت میر صاحب کی پرہیز گاری اور تقویٰ کے معترف تھے۔کتب (۱) لیکچر سیالکوٹ (۲) القول الفصل وما هو بالهزل (۳) جنگ مقدس کا فوٹو (۴) الجواب (۵) مسدس مسمی به احقاق حق (1) واقعات ناگزیر (۷) سخن معقول (۸) دعوت دہلی (۹) کلام حامد (۱۰) رباعیات حامد (۱۱) جام عرفان حضرت اقدس مسیح موعود کی نظر میں آپ کا مقام : حضرت اقدس مسیح موعود آپ کے متعلق ازالہ اوہام وو میں تحریر فرماتے ہیں: سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹی۔یہ سید صاحب محب صادق اور اس عاجز کے ایک نہایت مخلص دوست کے بیٹے ہیں۔جس قد ر خدا تعالیٰ نے شعر اور خن میں ان کو قوت بیان دی ہے وہ رسالہ قول الفصل کے دیکھنے سے ظاہر ہوگی۔میر حامد شاہ کے بشرہ سے علامات صدق و اخلاص و محبت ظاہر ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ وہ اسلام کی تائید میں اپنی نظم و نثر سے عمدہ عمدہ خدمتیں بجالائیں گے۔ان کا جوش سے بھرا ہوا اخلاص اور ان کی محبت صافی جس حد تک مجھے معلوم ہوتی ہے میں اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔مجھے نہایت خوشی ہے کہ وہ میرے پرانے دوست میر حسام الدین صاحب رئیس سیالکوٹ کے خلف رشید ہیں۔“ حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا ذکر ازالہ اوہام، آسمانی فیصلہ، آئینہ کمالات اسلام، تحفہ قیصریہ، سراج منیر ، کتاب البریہ اور حقیقۃ الوحی اور ملفوظات جلد پنجم میں کئی جگہ پر اپنے مخلصین ، جلسہ سالانہ کے شرکاء، چندہ دہندگان ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور پر امن جماعت کے ضمن میں فرمایا ہے۔وفات: ۱۵/ نومبر ۱۹۱۸ ء کو آپ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال فرما گئے۔وفات کے وقت آپ کی عمر قریباً ۶۰ سال تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی ہدایت پر جنازہ سیالکوٹ سے قادیان لایا گیا اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین عمل میں آئی۔آپ کی اولاد : آپ کے سات بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔آپ کے بیٹے حضرت میر عبدالسلام صاحب (سابق امیر جماعت احمد یہ سیالکوٹ ) کی بیٹی تنویر الاسلام محترم صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب ( ابن حضرت خلیفہ اسیح