تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 26
26 ☆ ۵- حضرت میرزا امین بیگ صاحب معہ اہلبیت بہا لو جی جے پور بیعت : ابتدائی ایام۔وفات : جون ۱۹۱۵ء سے قبل سکونت: حضرت میرزا محمد امین بیگ موضع بہا لوجی علاقہ کوٹ پوتلی ریاست کھیتر ی جے پور کے رہنے والے تھے۔بیعت کا پس منظر : جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے دعوی کیا تو اس بارے میں آپ کا اشتہار پڑھا جس سے قلبی اطمینان ہوا۔تصدیق و بیعت حضرت اقدس : حضرت پیر سراج الحق نعمانی ہی سے آپ نے حضرت اقدس کے دعوی کے بارے میں سنا تو حضرت اقدس کے مصدق بنے اور قادیان حاضر ہوئے۔حضرت اقدس مسیح موعود کی بیعت کی اور ایک مہینہ قادیان دارالامان میں رہے۔حضور کو آپ سے بڑی محبت تھی۔آپ ایک ظریف اور بذلہ سنج آدمی تھے آپ کی بات بات میں ظرافت تھی۔حضرت اقدس میرزا امین بیگ صاحب سے گھنٹوں باتیں کرتے اور ظرافت آمیز باتوں سے لطف اٹھاتے۔حضرت اقدس کی ایک ماہ کی صحبت کا اثر تھا کہ کوئی مولوی آپ کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا تھا اگر چہ وہ پڑھے لکھے نہیں تھے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے نمبر ۵۶ پر آپ کا ذکر کیا ہے کہ میرے ان احباب میں سے ہیں جو پُر امن اور حکومت کے وفادار ہیں۔اخلاص و عقیدت: احمدیت کی صداقت پر یقین کی یہ کیفیت تھی کہ ایک روز کسی شخص نے کہا کہ تمہارا مرشد اول سراج الحق تو حضرت مرزا صاحب سے روگردان ہو گیا۔( روگردانی کے بارہ میں غلط بیانی تھی ) اب تم بتاؤ تم کیا کرو گے تو آپ نے بڑا لطیف جواب دیا ”سراج الحق پھر گیا میں تو نہیں پھرا۔“ وفات: تذكرة المہدی کے سن اشاعت ( 1915ء سے قبل) اندازہ ہے کہ آپ کی وفات اس وقت ہو چکی تھی۔ماخذ: (۱) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۳ (۲) تذکرة المهدی (۳) ماہنامہ انصار اللہ جون ۱۹۷۸ء ☆ ۶۔حضرت مولوی قطب الدین صاحب بد ولی۔سیالکوٹ ولادت: ۱۸۵۱ء۔بیعت : ۱۸۹۲ء۔وفات : ۲۵ /اکتوبر ۱۹۴۸ء سکونت و ابتدائی تعلیم : حضرت مولوی حکیم قطب الدین رضی اللہ عنہ کی پیدائش ۱۸۵۱ء بمقام چدھڑ ضلع