تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 25 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 25

25 آئے۔پھر دوبارہ قادیان گئے اور بیعت کر لی۔آپ کے ذریعہ علاقہ جات سنگروز ، جیند ، ہانس ، شام ، دادری ، چرخی، رہتک میں سلسلہ احمدیہ کی اشاعت ہوئی اور بہت سے لوگ داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔آپ بار بار قادیان دارالامان آتے رہتے تھے۔آپ کے بارے میں حضرت اقدس کی قبولیت دعا: ایک دفعہ آپ کی ملازمت میں ترقی رکی ہوئی تھی۔آپ حضرت اقدس کو دعا کے لئے لکھتے رہے۔حضرت اقدس جواب میں فرما دیتے تھے کہ ہاں دعا ضرور کریں گے۔مطمئن رہو اور یاد دلاتے رہو۔یہی بات حضرت پیر سراج الحق نے شیخ صاحب کو لکھ دی۔موصوف نے چار ماہ تک ہر روز ایک عریضہ بھیجنا شروع کر دیا۔ایک دن حضرت اقدس نے پیر صاحب سے فرمایا ”صاحبزادہ صاحب ہم نے دعا کر دی ہے ان کو لکھ دو کہ دعا کی گئی بلکہ قبول ہوگئی اب انشاء اللہ تعالیٰ جلد اپنے مقصد کو پہنچ جاؤ گے۔اب سوائے خیریت کے اس قدر خطوط کی ضرورت نہیں۔ابھی تین دن ہی نہ گزرے ہوں گے کہ خدا تعالیٰ نے سب روکیں دور کر دیں۔آپ ملازمت سنگروز کے دوران شدید بیمار ہو گئے اور وقت آخر سمجھ کر بغرض علاج قادیان تشریف لے گئے۔حسب ارشاد حضرت اقدس آپ کو قریب کے مکان میں ٹھہرایا گیا۔حضرت اقدس بھی عیادت کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔آپ کی صحت بہتر ہونی شروع ہوگئی۔ایک رات بارہ بجے آپ کی حالت دگرگوں ہونی شروع ہو گئی۔حضرت پیر صاحب حضور کی خدمت میں رات ایک بجے حاضر ہوئے اور حالت سے آگاہ کیا۔حضرت اقدس نے کچھ ادویہ ایک گلاس میں ڈال کر دیں اور فرمایا جلدی جاؤ اور دوائی پلاؤ اللہ تعالیٰ شفا دے۔( دوائی ) پلاتے ہی حضرت شیخ صاحب نے آنکھیں کھول دیں اور کچھ ہوش و حواس میں آگئے۔صبح حضرت اقدس نے فرمایا کہ ایک دوا ہمیں الہاتا معلوم ہوئی ہے اس کو بھی شامل کر دیں اور روز میرے پاس سے لے جاویں۔چنانچہ حضرت شیخ صاحب مکمل شفایاب ہو گئے۔کچھ عرصہ بعد اچانک حالت غیر ہوگئی اور عصر کے وقت فوت ہو گئے۔حضرت اقدس نے نماز جنازہ پڑھائی۔حضور نے اتنی طویل نماز جنازہ پڑھائی کہ عشاء کا وقت ہو گیا۔بعد نماز عشاء قادیان میں تدفین ہوئی۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے آپ کا ذکر تحفہ قیصریہ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ میں پُرامن جماعت کے سلسلہ میں کیا ہے۔ماخذ : (۱) تحفہ قیصر یہ روحانی خزائن ۱۲ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن ۱۳ (۳) خطبات محمود جلد ۱۴ (۵) رساله درود شریف (۶) تذکرۃ المہدی صفحه ۸۰ - ۱۰۲ ( ۷ ) ماہنامہ انصار اللہ مئی ۱۹۷۸ء