تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 24 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 24

24 اولاد: آپ کی اولاد میں حضرت صوفی غلام محمد صاحب ۱۸۹۸ء میں پیدا ہوئے ( آپ پیدائشی رفیق بانی سلسلہ تھے ) آپ ناظر مال خرچ اور ناظر اعلیٰ ثانی رہے۔حضرت صوفی صاحب کے بیٹے مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین احمد صاحب وکیل المال ثانی اور اب بطور وکیل التعلیم تحریک جدید خدمات بجالا رہے ہیں۔حضرت میاں محمد دین صاحب کے بیٹے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مرحوم۔چوہدری غلام مرتضی مرحوم ایڈووکیٹ (سابق وکیل القانون )، چوہدری غلام یسین مرحوم سابق مربی امریکہ و جاپان اور انڈونیشیار ہے اور ان بھائیوں کی اولا دکو بھی خدمت سلسلہ کی توفیق ملی اور ابھی تک یہ توفیق پا رہے ہیں۔حضرت میاں صاحب کے ایک پوتے چوہدری لطیف احمد صاحب جھمٹ ولد چوہدری غلام مرتضی صاحب نے مجلس نصرت جہاں کے تحت مغربی افریقہ میں کام کیا اور آج کل وکیل المال ثالث ہیں۔اسی طرح آپ کی بیٹی زینب بی بی (ولادت: ۳۱ دسمبر ۱۹۰۳ء) الحاج مولوی محمد ابراہیم صاحب خلیل سابق مبلغ اٹلی و مغربی افریقہ کی اہلیہ تھیں، ان کے بیٹوں میں سے مکرم محمد زکریا ورک صاحب کنگسٹن کینیڈا اور مکرم محمد ادریس صاحب ایم اے جار جیا امریکہ میں ہیں۔ماخذ : (۱) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۳ (۲) مضمون ”براہین کے مطالعہ سے مطبوعہ روزنامہ الفضل ربوه ۲۶ / اپریل ۲۰۰۲ء (۳) ماہنامہ الفرقان ربوه درویشان قادیان نمبر اگست۔اکتوبر ۱۹۶۳ء صفحہ ۸۷ (۴) الفضل ۲۵ جولائی ۲۰۰۱ ء (۵) ماہنامہ انصار اللہ اپریل ۱۹۷۸ء (۶) رجسٹر روایات نمبر ۷ صفحه ۴۴۔۴۶ (۷) یادوں کے چراغ (۸) انٹر ویواز مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین احمد صاحب وکیل التعلیم تحریک جدیدر بوہ۔-۴ حضرت قاضی یوسف علی نعمانی معہ اہلبیت تشام حصار بیعت: ابتدائی ایام۔وفات: زمانہ حضرت اقدس میں تعارف و پس منظر بیعت : حضرت شیخ یوسف علی نعمانی رضی اللہ عنہ قصبہ تشام ضلع حصار کے رہنے والے تھے اور ریاست جنید میں ملازم تھے۔سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں حضرت پیر سراج الحق نعمانی کی بیعت کی اور ان سے نہایت پُر جوش عقیدت اور ارادت رکھتے تھے۔جب پیر صاحب نے حضرت اقدس کی بیعت کی تو آپ حضرت پیر صاحب سے بہت بحث و تکرار کرتے رہے۔جب لا جواب ہو گئے تو پیر صاحب سے کہنے لگے۔بتلائیں اب کیا کروں تو آپ نے فرمایا۔تحقیقی بیعت کرنا تقلیدی بیعت نہ کرنا۔حضرت اقدس کی بیعت منہاج نبوت کی بیعت ہے۔حضرت اقدس سے روگردانی خدا سے روگردانی ہے اور آپ سے بیعت خدا سے بیعت ہے۔شرف زیارت و بیعت : حضرت پیر صاحب سے گفتگو کے کوئی چار پانچ ماہ بعد حضرت شیخ صاحب معہ تحائف دارالامان حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پندرہ سولہ روز رہ کر شرف زیارت کے بعد وطن واپس چلے