تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 20 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 20

20 خشیت تھی کہ آنسوؤں سے آپ کا چہرہ مبارک تر ہوکر گرتا بھی بھیگ جایا کرتا۔خدمت دین کا موقع : ۱۸۹۱ء یا ۱۸۹۲ء میں آپ نے ایک خواب دیکھا کہ حضرت اقدس نے آپ کا نکاح ایک باکرہ ( کنواری لڑکی ) سے کر دیا ہے۔خواب عرض کرنے پر حضرت اقدس نے ارشاد فرمایا کہ آپ کوئی دینی خدمت سرانجام دیں گے۔چنانچہ آپ نے کتاب ” ثوابت قرآنی غلام احمد قادیانی“ بڑی جانفشانی سے لکھنی شروع کی مگر وہ مکمل نہ ہوسکی۔آپ کی تبلیغ سے سردار سندر سنگھ وضعدار اور سردار جگت سنگھ لیس دفعدار مشرف بہ اسلام ہو کر احمدی ہوئے جن کا اسلامی نام بالترتیب سردار فضل حق “ اور شیخ عبدالرحیم تھا۔حضرت منشی صاحب کا اعزاز : حضرت منشی صاحب نے جلسہ اعظم مذاہب عالم کے انعقاد میں خدمت کا اعزاز حاصل کیا۔حضرت بھائی عبدالرحمن قادیانی اپنے ایک مضمون ۲۰ / جولائی ۱۹۴۶ء میں لکھتے ہیں:۔جلسه اعظم مذاہب لاہور کے انعقاد سے قبل سوامی شوگن چندر رسالہ فوجی میں ہیڈ کلرک تھے اور منشی جلال الدین صاحب کے ہم نشین اور ہم صحبت تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے جلسہ اعظم مذاہب عالم لاہور میں شہرہ آفاق مضمون ”اسلامی اصول کی فلاسفی میں حضرت منشی صاحب کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔حضرت صاحب نے منشی صاحب کو اس کی کاپی لکھنے پر مامور کیا اور فرمایا کہ حضرت منشی صاحب کا خط مايقرا ہے اس لئے آپ ہی اس کو لکھیں چنانچہ منشی صاحب نے وہ مضمون اپنی قلم سے لکھا۔“ حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : ازالہ اوہام میں آپ کا ذکر مخلصین میں ہے۔حضرت اقدس نے انجام آتھم میں اپنے مخلص دوستوں میں اور اشتہار ۲ فروری ۱۸۹۸ء میں اپنی پر امن جماعت میں آپ کا نام درج فرمایا ہے۔اشتہار یکم جولائی ۱۹۰۰ء میں چندہ دہندگان منارۃ اُسیح میں آپ کا نام درج ہے۔اسی طرح ملفوظات جلد چہارم میں بھی آپ کا نام محبت بھرے الفاظ میں درج ہے۔وفات: اگست ۱۹۰۲ء میں آپ وفات پاگئے اور تدفین موضع بلانی میں ہوئی۔آپ کا کتبہ یاد گار بہشتی مقبرہ قادیان میں ہے۔آپ کی وفات پر حضرت اقدس نے سرد آہ بھر کر فرمایا حضرت منشی جلال الدین مرحوم ہمارے یکتا اور بے نظیر دوست تھے۔“ آپ کی اولاد : آپ کی اولاد میں چار بیٹیاں اور چار بیٹے تھے۔بڑے بیٹے مرزا محمد قیم لا ولد فوت ہو گئے۔ایک بیٹا بچپن میں فوت ہو گیا۔تیسرے بیٹے حضرت مرزا محمد اشرف کو بھی صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا۔حضرت مرزا محمد اشرف صاحب صدر انجمن احمد یہ قادیان میں محاسب اور ناظم جائیداد ر ہے ہیں۔جب کہ آپ کے اسی بیٹے سے نظام تحریک جدید کے پہلے واقف زندگی مرزا محمد یعقوب مرحوم تھے اور بیٹی مولانا محمد یعقوب طاہر صاحب انچارج صیغہ زود نویسی کی اہلیہ تھیں۔مولانا محمد یعقوب طاہر صاحب کے بیٹے مکرم داؤ د احمد طاہر کمشنر انکم ٹیکس (ریٹائرڈ) اسلام آباد اور ایک داماد مولانا سعید احمد اظہر مرحوم ( مربی سلسلہ ) نائب ناظر مال تھے۔حضرت منشی صاحب کے چوتھے بیٹے مرزا محمد افضل بھی رفیق بانی سلسلہ تھے۔اسی طرح حضرت منشی صاحب کے برادران ماسٹر