تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا

by Other Authors

Page 324 of 379

تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 324

324 ☆ ۳۰۹ حضرت مولوی عبدالحق صاحب والد موادی فضل حق صاحب مدرس سامانه پیاله بیعت ۱۸۹۱ء تعارف و بیعت : حضرت مولوی عبدالحق رضی اللہ عنہ سامانہ پٹیالہ کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ۱۸۹۱ء میں ہوئی۔حضرت اقدس نے آپ کا نام ضمیمہ انجام آتھم کی فہرست اصحاب صدق وصفا میں درج کیا ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر: ازالہ اوہام میں آپ کا نام ”جبی فی اللہ میاں عبدالحق صاحب متوطن پٹیالہ مخلصین میں درج ہے۔یہ کتاب ۱۸۹۱ء کی تصنیف ہے۔لہذا اس وقت حضرت میاں عبدالحق سلسلہ احمدیہ میں شامل ہو چکے تھے۔مولانا جلال الدین صاحب شمس نے آپ کا نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیعت کنندگان معاصر علماء کرام کی فہرست میں درج کیا ہے جنہوں نے حضرت اقدس کی بیعت کی تھی۔نوٹ: آپ کے تفصیلی سوانح حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ (۲) صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تقریر جلسه سالانه ۱۹۶۴ء۔☆ ۳۱۰۔حضرت مولوی حبیب اللہ صاحب مرحوم حافظ دفتر پولس جہلم بیعت: ابتدائی ایام میں وفات : ۱۸۹۷ء سے قبل تعارف و بیعت : حضرت مولوی حبیب اللہ رضی اللہ عنہ دفتر پولیس جہلم میں محافظ ملازم تھے۔آپ کے والد ماجد کا نام حافظ اللہ دتا صاحب تھا۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے آپ کا اسم گرامی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معاصر علماء کرام جنہوں نے آپ کی بیعت کی تھی کی فہرست میں درج کیا ہے۔آپ کے دوسرے بھائی حضرت میاں کریم اللہ صاحب سارجنٹ پولیس جہلم بھی ۳۱۳ کی فہرست ضمیمہ انجام آتھم میں شامل ہیں۔جن کا نام نمبر ۳۱۳ پر ہے۔تیسرے بھائی حضرت مرزا عظیم اللہ تھے جنہوں نے ۱۹۰۳ء میں جہلم میں حضرت اقدس کی دوستی بیعت کی تھی۔آپ کا خاندان موضع متعال جہلم شہر کے جانب ۷، ۸ میل کے فاصلہ پر میں آباد تھا۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں آپ کا نام پُر امن جماعت میں تحریر