تین سو تیرہ اصحاب صدق و وفا — Page 294
294 ۲۶۴۔حضرت سید رمضان علی صاحب بلہور۔کانپور بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت سید رمضان علی رضی اللہ عنہ بلہور کا نپور کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں پُر امن جماعت کے ضمن میں آپ کے ذکر کے ساتھ لکھا ہے پنشن ڈ پٹی انسپکٹر پولیس الہ آباد۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۳ (۳) آریہ دھرم صفحه ۹۳ روحانی خزائن جلد۱۰۔۲۶۵۔حضرت سید جیون علی صاحب پلول۔حال اللہ آباد بیعت : ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت سید جیون علی رضی اللہ عنہ پلول الہ آباد کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔حضرت اقدس کی کتب میں ذکر : کتاب البریہ میں حضرت اقدس نے اپنی پُر امن جماعت میں آپ کا نام درج فرمایا ہے۔جہاں آپ کوا کا ؤنٹنٹ محکمہ پولیس الہ آباد کے طور پر تحریر فرمایا ہے۔نوٹ: آپ کے مزید تفصیلی حالات نہیں مل سکے۔ماخذ : (۱) ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱ (۲) کتاب البریہ روحانی خزائن جلد۱۰ ۲۶۶ - حضرت سید فرزند حسین صاحب چاند پور۔الہ آباد بیعت: ابتدائی ایام میں تعارف و بیعت : حضرت سید فرزند حسین رضی اللہ عنہ چاند پور الہ آباد کے رہنے والے تھے۔آپ کی بیعت